عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع

0
58
Khawaja Asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدےکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔ جبکہ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے، پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکا بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے درمیان 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں، ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہم ان ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل
حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
حنا ربانی کھر کا اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا چین تنازع کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے، دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے، دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابل تشویش ہے۔

Leave a reply