القادر ٹرسٹ کیس،بشری بی بی کی ضمانت پر آیا فیصلہ

عمران خان کی ضمانت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چار جولائی تک توسیع کردی
0
32
bushra imran

احتساب عدالت اسلام آباد ،القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی

بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں عدالت نے 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ،درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی

دوسری جانب القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان کی ضمانت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چار جولائی تک توسیع کردی گئی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کر دی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض چار جولائی تک منظور کر لی

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Leave a reply