مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/04/tariq-jameel.png)
مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو اللہ نے بڑے حادثے سے بچا لیا
مولانا طارق جمیل کے حوالہ سے خبرین آ رہی تھیں کہ وہ گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ، تا ہم اب مولانا طارق جمیل نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ کیا ہے، مولانا طارق جمیل نے مبشر لقمان کو ٹیلی فون کال کی ہے جس پر مبشر لقمان نے قارئین کو آگاہ کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ مولانا طارق جمیل صاحب نے تھوڑی دیر پہلے مجھے کال کی۔اور بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
الحمدللہ مولانا طارق جمیل صاحب نے تھوڑی دیر پہلے مجھے کال کی۔اور بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔رب کائنات نے انہیں بڑے حادثے سے بچا لیا ہے۔اور ہم سب پر کرم فرمایا۔اللہ تعالی انکا سایہ ہم پر سلامت رکھیں۔ آمین
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) June 10, 2020
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رب کائنات نے انہیں بڑے حادثے سے بچا لیا ہے۔اور ہم سب پر کرم فرمایا۔اللہ تعالی انکا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین
ایک صارف کا کہنا تھا کہ بہت بہت شکریہ مبشر لقمان صاحب آپ نے ہمیں بتا دیا اور یہ بہت ہی گڈ نیوز ہے. باقی اللہ تعالی آپ کو عزت دے ہماری دعا ہے اور اللہ پاک طارق جمیل صاحب کو اور ہم سب کو صحت دے اور کرونا جیسی وباء سے بچاے آمین
بہت بہت شکریہ مبشر لقمان صاحب آپ نے ہمیں بتا دیا اور یہ بہت ہی گڈ نیوز ہے. باقی اللہ تعالی آپ کو عزت دے ہماری دعا ہے اور اللہ پاک طارق جمیل صاحب کو اور ہم سب کو صحت دے اور کرونا جیسی وباء سے بچاے آمین
— Captain Baloch (@binghulaaam) June 10, 2020
صارفین نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی،