القادر یونیورسٹی کا ہائیر ایجوکیشن میں ڈیٹا ہے نہ ریکارڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی افتتاح کردہ القادر یونیورسٹی کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کے بچوں کو ماموں بنا دیا، بطور وزیراعظم جہلم میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تا ہم آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کی افتتاح کردہ القادر یونیورسٹی کا ایچ ای سی میں کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کوئی ڈیٹا ہے۔ وہاں پر کیے گئے داخلے غیر قانونی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کا اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں القادر یونیورسٹی جہلم کی موجودہ صورتحال، سالانہ بجٹ اور ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کی تفصیلات پر بات کرتے ہوئے یہ بات سامنے آئی کہ ایچ ای سی میں ایسی کوئی یونیورسٹی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں ہے اور ایچ ای سی نے مبینہ یونیورسٹی کے لیے کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے ۔
القادر یونیورسٹی کے بارے میں ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی قومی اسمبلی میں فلور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کے اہلخانہ تھے،50 کروڑ کی ڈونیشن دی یونیورسٹی میں 32 طلبہ پڑھتے ہیں،سوہاوہ کے قریب یونیورسٹی کیلئے 450 کنال اراضی عطا کی گئی،بحریہ ٹاون گروپ نے 200 کنال زمین فرح شہزادی کو دی،ان تمام ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، یہ ایک فراڈ تھا جو پلاٹ کیا گیا،یہ دال میں کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے،القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں ہے،
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طرف سے کمیٹی کو ادارے کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ بنیادی مسئلہ فنڈز کا ہے اور آغاز سے ہی یونیورسٹی کو تین سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی اور اس کے بعد نہ تو وفاقی حکومت اور نہ ہی صوبائی حکومت فنڈز فراہم کرنے کو تیار ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ صوبائی حکومتیں اپنے قائم کردہ تعلیمی اداروں کی ضروری فنڈنگ کی ذمہ دار ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لاء کے طلباء کو درپیش امتحانات کے حوالے سے سینیٹر بہرامند خان تنگی کے اٹھائے گئے معاملے پر غور کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کمیٹی پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ تین ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گی، سینیٹر عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک معاملہ موخر کر دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
ضلع جہلم میں سوہاوہ کے مقام پر القادر یونیورسٹی برائے صوفی ازم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ القادر یونیورسٹی نوجوانوں کو جدید تعلیم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر پیش کرے گی