علی امین گنڈا پور کی بھی آڈیو لیک

ali

ڈیرہ اسماعیل خان:علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں علی امین گنڈاپور کروڑوں روپے فنڈ ریلیز کروانے کی جستجو میں لگے ہیں۔ آڈیو لیک میں امتیاز جاوید نے علی امین گنڈا پور کو بتایا کہ وہ اپنی اسکیموں کے لیے 160 ملین روپے بھیج رہے ہیں، جو گزشتہ ہفتے جاری کی گئی تھیں

علی امین گنڈا پور نے اسے کہا کہ ایک اور کیس فنانس ڈیوژن کو بھیجا گیا ہے جس میں 250 ملین روپے میرے ہیں اور 250 ملین وزیراعلیٰ کے پی کے ہیں
اس نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے سوات میں اپنے حلقے کے لیے 250 ملین اور ڈی آئی خان میرے حلقے کے لیے 250 ملین شیئر کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے امتیاز جاوید سے اس کی پیروی کرنے کی درخواست کی بھی کی۔

امتیاز جاوید نے کہا کہ *فنانس ڈویژن نے حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے تمام ادائیگیاں روک دی ہیں لیکن وہ کوئی راستہ نکالیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے ان سے 100 ملین روپے کا اضافہ کرنے کو کہا جو سالوں سے زیر التواء ہیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور بطور ممبر نیشنل اسمبلی نہیں ہیں اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی بھی تحلیل ہو چکی ہے پھر علی امین گنڈاپور یہ فنڈ کس مد میں ریلیز کروا رہے ہیں۔کیا یہ جاتے جاتے خزانہ خالی کرنے اور پھر الزام تراشیوں کی تیاریاں ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک۔جس میں وہ امتیاز نامی شخص سے مبینہ کک بیک اور رشوت کا مانگتگ سنے جا رہے ہیں۔
علی امین گنڈ ا پور کی مبینہ آڈیو لیک ،کیا گفتگو ہوئی ذرا سنتے ہیں ،

کیا حال ہے سر خیریت سے ہیں ، امتیاز

اللہ کا شکر ہے ، علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو

سی ایم صاحب نے مجھے بولا تھا کچھ ریلیز آئی ہیں آپ نے کچھ نہیں بھیجا،علی امین

جو پچھلی ریلیز ہوئی ہے یہی ہوئی ہے ، امتیاز

ابھی جو ریلیز آئی ہیں اس میں کچھ نہیں بھیجا ،علی امین گنڈا پور

سر آپ کے کہنے پر آپ کو 16 کروڑ بھجوائے ہیں، امتیاز

یار 16 کروڑ ملے کدھر ہیں ہمیں؟علی امین گنڈا پور

16 کروڑ روپے لطیف کو یا آپ کو بھجوا دیتا ہوں ، امتیاز

Comments are closed.