لندن :ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ،اطلاعات کے مطابق اس سال پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے پلیئرز آف دی ایئر کی نام زدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے چناؤ کے لیے نامزد 4 کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش کے نام بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے ایک اور اعزاز کا اعلان ہوا ہے ، اطلاعات ہیں‌ کہ برطانیہ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب سسکس نے پاکستان کے وکٹ کییر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

 

سسکس کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمیں یہ بتا کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ایک کلینڈر ائیر میں 2000 رنز بنانے والے قومی بلے باز نے بھی سسکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022 کے شاندار سیزن کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر انگلش ویمن ٹیم اور سسکس کی کرکٹر سارہ ٹیلر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا۔

Shares: