نائن زیرو،الطاف حسین کی رہائشگاہ آگ سے جل کر تباہ، ویڈیو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے

شہر قائد کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما الطاف حسین کے زیر استعمال رہائشگاہ میں گزشتہ شب آگ لگی جس پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،آگ لگنے سے عمارت مخدوش ہوگئی ہے ،نائن زیرو کے گھر میں موجود سامان آگ لگنے کے بعد جل کر راکھ ہو گیا ہے،

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، رینجرز کی بھی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مکان کو گھیرے میں لے کر آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی مدد کی گئی، واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم آگ بجھانے کی کوشش میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے، ترجمان رینجرز نے نائن زیرو پر لگنے والی آگ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عزیز آباد میں مکان میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے،

لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا

Shares: