پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

0
41

لندن :الطاف حسین کی پاکستان سے دشمنی،بھارت سے محبت،کشمیراوربابری مسجد کے معاملے پربھارت کی حمایت کے دنیا بھر میں‌چرچے، اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے معروف نشریاتی ادارے بی بی سی نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاکستان سے دشمنی اورکشمیراوربابری مسجد کے معاملے پربھارت کی بھرپورحمایت کے تذکروں سے پردہ اٹھا کرسب کو حیران کردیا ہے،

بی بی سی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے ایک حالیہ تقریر میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دی جائے۔ الطاف حسین کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارت سے تھا لہذا انھیں بھارت میں رہائش کی اجازت دی جائے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین ماضی میں متعدد بار انڈیا سے مدد کی اپیلیں کر چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ انڈیا کا قومی نغمہ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘ گا رہے تھے۔

لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

2015 میں انھوں نے انڈیا کے ساتھ اقوام متحدہ اور نیٹو سے مدد اور مداخلت کی اپیل کی تھی، جس پر اس وقت کی حکومت نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسے اعلان جنگ قرار دیا تھا تاہم بعد میں الطاف حسین نے وضاحت کی تھی کہ انھوں نے ایسی بات نہیں کی تھی۔

الطاف حسین کا مارچ 2017 میں ایک اور بیان سامنے آیا، جس میں انھوں نے انڈین وزیراعظم نردیندر مودی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں موجود مہاجروں کی مدد کریں۔ بقول ان کے پاکستان میں مقیم مہاجر دراصل انڈین ہیں اس لیے وزیراعظم مودی کو ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

اس سے قبل 22 اگست 2016 کو ایک ایسی ہی متنازعہ تقریر نے ان کی سیاست اور سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ اس کے بعد ان کا ایک معافی نامہ بھی شائع ہوا جس میں انھوں نے معذرت کی کہ ’اپنے ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل، ساتھیوں کی مسلسل گرفتاریوں اور ان کی مشکلات دیکھ دیکھ کر وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور ان کی وہ تقریر اس کا نتیجہ تھا‘۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے ایک نجی انڈین ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

منگل کے روز ریپبلک ٹی وی پر اینکر اوناب گوسوامی کو براہِ راست انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں کیونکہ انھوں نے ایسا کر کے ’کشمیر کی ماؤں اور بیٹیوں کو بچا لیا ہے۔۔۔ پاکستان میں جو کشمیر ہے وہاں لوگ آزاد نہیں ہیں‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں الطاف حسین نے ایک حالیہ تقریر میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دی جائے۔ الطاف حسین کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق انڈیا سے تھا لہذا انھیں انڈیا میں رہائش کی اجازت دی جائے۔

ادھر اکتوبر میں لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔ اس موقعے پر میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چھیاسٹھ سالہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کی معاونت کے الزام میں ٹریزازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت درج کیا گیا۔

Leave a reply