الطاف حسین کی انٹری، میچ فکس،عمران خان کا منہ اور بشریٰ بی بی کی زبان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ رات کو خبر ملی کہ بابر غوری پاکستان آئے اور انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ الطاف ھسین بہت ایکٹو ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو مشکلات ہیں اور وہ خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑ رہی ہے، ایم کیو ایم کے ایک دو رہنماؤں سے بات ہوئی توانکا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتہ کیا ہے، لیکن جو لگ رہا ہے وہ یہ کہ بابر غوری معاملات طے ہونے کے بعد پاکستان آئے ہیں کچھ عرصہ وہ گرفتار رہیںگے پھر اسکے بعد نکلیں گے اور گورنر سندھ کا چارج لے لیں گے،بابر غوری وہ لیڈر ہیں جو پیپلز پارٹی کو قابل قبول ہیں، وہ الطاف ھسین کی ہدایت پر پاکستان آئے ہیں، کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ قوم ترقی و خوشحالی کو ترس رہی ہے، بڑے بڑے دعوے لیکن حقیقت سامنے آ جاتی ہے تو سر شرم سے جھک جاتے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد عمران خان، انکے سپورٹر کے لئے دکھ کا مقام ہے کہ جس طرح سابق حکمرانوں کے رشتے داروں نے ملک کو نوچا اسی طرح عمران خان کے رشتے دار بھی ملک کو کھاتے رہے، عمران خان کو اتنے سازشی نظریات ، گمراہ کون بیانئے دے کون سکتا ہے؟ جو وقتی فائدے مند ہو لیکن حقیقت کا ایک دن تو سامنا کرنا پڑتا ہے، اس وقت ملک میں جو بیانیہ چل رہا ہے جو تحریک انصاف لائی وہ بالکل بھی صحیح نہیں، نااہلی کا تذکرہ ہو تو کرپشن کا شور مچا دو، اقتدار میں رہنے کے باوجود کرپشن ثابت نہیں کر سکے، عدم اعتماد کی بات ہو تو بیرونی سازش کا شور مچا دو، کرپشن کا ذکر ہو تو غداری کا ٹائٹل لگا دو، بشیری بی بی کی ریکارڈنگ سن کر حیران ہوئے ہیں وہ کہتی ہے کہ میری بچی فرح کے خلاف الزامات لگائیں گی، یہ بی بی کو پہلے ہی پتہ چلا گیا تھا، میں اسلئے پریشان ہوا کہ عمران خان کے منہ سے بھی یہی الفاظ سنے تھے عمران خان نے کہا تھا کہ میری اور میری بیوی کے بارے میں بہت چیزیں سامنے لائیں گے، اور وہ سازش ہوں گی،اب وہی الفاظ بشریٰ بی بی کے منہ سے سن کر سمجھ آتی ہے کہ سکرپٹ آتا کہان‌سے ہے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

Shares: