الجزیرہ کی فیک رپورٹنگ پر ٹویٹر صارفین پھٹ پڑے

0
51

الجزیرہ کی فیک رپورٹنگ پر ٹویٹر صارفین پھٹ پڑے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، الجزیر ٹی وی چینل کے خلاف پاکستان میں چل رہے ٹرینڈز اب ٹاپ ٹرینڈز میں سے ہیں. الجزیرہ کی فیک رپورٹنگ کے خلاف پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے خوب بھڑٍاس نکالی ہے . دنیا بھر میں اتنے مستند سمجھے جانے والے ٹی وی نیٹ ورک کے خوب لتے لیے جا رہے ہیں. مینار پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں پارٹی بننے اور اپنی صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر فریق بننے پر پاکستان کے لوگوں نے میڈیا نیٹ ورک کو کھری کھری سنائی ہیں .
اس جلسے کو موقع پر پہنچ پر کر رپورٹ کرنے والے میڈیا پرسنز اور چینلز نے جیسے رپورٹ کیا اور پاکستان کے عوام نے جیسے اس کو دیکھا اس کے برعکس الجزیرہ کا یہ رویہ افسوس ناک رہا . پاکستان کے اکثر میڈیا بلکہ تمام میڈیا نے مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے کو ایک ناکام اور ناقص جلسہ قرار دیا ہے . میڈیا نے متفقہ طور پر یہ رپورٹ کیا کہ جو امید کی جا رہی تھی ، اپوزیشن اتحاد اس پر پورا اترنے سے پوری طرح ناکام رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹر پر جو اپنےاپنے جزبات کا ظہار کیا اس کی چند جھلکیاں کچھ یوں ہیں.
اس سلسلے میں ہیزل نے لکھا
الجزیرہ تمہاری پراپیگنڈہ گیم اب ختم ہو چکی ہے.


ایک صارف نے لکھا کہ الجزیرہ فیک نیوز دینےوالی پراپیگنڈہ فیکٹری ہے جسے بند ہونا چاہیے


ایک صارف نے لکھا کہ لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو ووٹ سے متخب کیا ہے اور اب کسے کہنے پر کیسے وہ استعفی دے جبکہ ان کی ڈیمانڈز بھی غیر آئینی ہیں‌اور اپنے جرائم اور غبن چھپانے کے لیے سب شو کر رہےہیں.


فائز چغتائی نے یہ پوسٹر شیئر کرتےہوئے الجزیر پر نقد کی

Leave a reply