سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں یا نہیں؟ سابق گورنر خیبر پختونخواہ نے خود بتا دیا
پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خیبر پختون خوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کیا ہے کہ صرف انتخابات کے لئے دوسرے صوبے میں ووٹ منتقل کروانا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے میڈیا میں نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جس میں ان کے پنجاب سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کا دعوی کیا گیا تھا انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا اس خبر میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب سے سینیٹ کا انتخاب لڑنے کو اصول پسندی اور سیاسی جدوجہد کے خلاف سمجھتا ہوں جس کے لئے 35 سال سے جدوجہد کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختون خوا کے گورنر اور وزیر اعلی کے طور پر خدمات سر انجام دی ہیں اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہا یوں وہ اس بات کو کبھی اپنے لئے پسند نہیں کریں گے کہ وہ کسی اور صوبے سے سینیٹ کا انتخاب میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کو اپنے صوبے سے ہی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کو ترجیح دینی چاہیے یہی بہترین سیاسی اور جمہوری اصول ہے اور وفاق کی روح کے عین مطابق ہے کیونکہ محض سینیٹ کے انتخابات کے لئے اپنا ووٹ کسی دوسرے میں منتقل کرنا سیاسی اور جمہوری اصولوں کے منافی اور کسی حد تک دوسروں کی حق تلفی ہے