کامیڈین امان اللہ کے انتقال کی خبر نے بھارتی فنکاروں کو بھی غمزدہ کر دیا

باغی ٹی وی : معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپِل شرما موسیقار و گلوکار دلیر مہندی سمیت مشہور مزاحیہ بھارتی اداکار اور ایک معروف شو میں چندو چائے والے کا کردار ادا کرنے والے چندن پربھارکر جونی لیور اور بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات پر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں گہرے رنج کا اظہار کیا ہے

بھارتی کامیڈین چندن پربھارکر نے ہیش ٹیگ امان اللہ خان اور غمزدہ ایمو جی کا استعمال کرتے ہوئے ہندی میں پیغام جاری کیا


چندن پربھارکر کے ٹوئٹ کو معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صرف ایک اچھے آرٹسٹ ہی نہیں تھے بلاشبہ ایک لیجنڈ شخصیت تھے جنہوں نے بہت سے فنکاروں کو مواقع بھی فراہم کیے اور انہیں اپنے خواب پورے کرنے پر اکسایا

انہوں نے لکھا کہ دنیا میں امان اللہ صاحب کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہم انہیں بہت یاد کریں گے اللہ ان کی روح کو سکون دے


دلیر مہندی نے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ پر امان اللہ کی ٹسویر شئیر کی اور لکھا کہ کامیڈی کے بادشاہ امان اللہ خان صاحب انتقال کر گئے ہیں اللہ ان کی روح کو سکون دے انہوں نے ہیش ٹیگ امان اللہ بھی استعمال کیا


پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون گفتگو کے ذریعے بالی وڈ کامیڈین جونی لیور نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ امان اللہ کی وفات کا بے حد افسوس ہے امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں امان اللہ کامیڈی کے بہت بڑے فنکار تھے انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا میری اکثر ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی ہم سب امان اللہ کو بہت یاد کریں گے

بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات کو سانحہ قرار دیا اپنے ویڈیو پیٖغام میں ان کا کہنا تھا کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے ان کے جانے سے کرڑوں مداح غمگین اور سوگوار ہوگئے بے شک زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے
https://www.youtube.com/watch?v=XchE8h_rErI&feature=youtu.be
انہوں نے کہا کہ باصلاحیت فنکار کی خوبی تھی کہ وہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے امان اللہ کی خوشگوار یادیں باتیں اور ان کا مزاح ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا رضا مراد نے یہ شعر امان اللہ کی نذر کیا ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

امان اللہ کی وفات پر معروف شخصیات کا تعزیت کا اظہار

Shares: