سعودی ، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلیے انتہائی اہم ہے،بلاول

0
36
bilawal

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلیے انتہائی اہم ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈاکے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان سے افرادی قوت کینیڈا کو فراہم کرنے کے حوالے سے بھی امید کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

قبل اذیں پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جان سے کہا گیا ہے کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے پاکستان کو پختہ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں جو تعمیری اور بامعنی بات چیت کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو سراہتے ہیں

Leave a reply