امن کی خواہش، پھر بھی بھارت 27 فروری کو یاد رکھے، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان سے مودی بیانیے کو شکست ہوئی،ہندوتوا سوچ مسلمانوں کی نسل کشی کی وجہ بن رہی ہے،ماضی میں پاکستان کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑاجاتا تھا،بھارت میں ہندوتواکی سوچ مسلمانوں کےقتل کی وجہ بن رہی ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ امن کی خواہش پاکستان کے بیانیے کا بنیادی حصہ ہے،27فروری کوپاکستان نے بھارتی فضائیہ کاطیارہ گراکرسرپرائزدیا،بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی بھی امن کی خواہش کااظہارتھا،بھارت کا آج اقلیتیوں کے ساتھ ناانصافی، ظلم، جبر ،استحصال اور حقوق کا قتل عام یہ بھارت کے ہندوتوا سوچ کی منظر کشی کر رہا ہے، مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی گئی، سڑکوں پر مسلم نوجوانوں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں، بھارت کا سیکولرازم کا دعویٰ زمین بوس ہو گیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، افواج پاکستان قوم کی طاقت سے دشمن کو شکست دیں اور پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کو متعارف کرواتے رہیں گے.

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔صدر ٹرمپ کابیان پاکستان کو دہشت گردی سےجوڑنےکی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے۔مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے۔خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئندہے۔عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہندوستان "ہندتوستان” میں تبدیل ہو چکا ہے۔صدرٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدداور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پرعیاں کررہا ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھرمیں پرامن اور رواداری پرمبنی معاشرے کا تاثرابھر رہا ہے۔

Shares: