امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا. وزیرخارجہ بلاول بھٹو

0
60
bilawal

نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی۔ کہاکہ ہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا۔

نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس ہوئی۔نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔ کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نےشرکت کی۔وزیر مملکت خارجہ امورحنا ربانی کھر نے بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا،ہمیں خطے کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل کی نسل کے لیے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون سے متعلق ہم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔

دوسری جانب اے پی پی کی ایک خبر کے مطابق: چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق جی ڈی آئی کی تجویز چینی صدر شی جن پنگ نے 20 ستمبر 2022 کو دی تھی۔ پاکستان 50 سے زائد ممالک پر مشتمل “گروپ آف فرینڈز” میں شامل ہے جس کا قیام جی ڈی آئی کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 29 ارب ڈالر کے ٹرانسپورٹ اور توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے جس سے پاکستان کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ٹھوس اور وسیع اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ اور امن اور خوشحالی کے مشترکہ مستقبل کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو پورا کرنے کے لیے چین اور گروپ آف فرینڈز کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

Leave a reply