امن معاہدہ پر دستخط سے قبل طالبان ترجمان نے کیا بڑا اعلان

0
38

امن معاہدہ پر دستخط سے قبل طالبان ترجمان نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام طالبان قوم کی خوشی کا دن ہے، آج کے دن کسی بھی طرح کا حملہ نہ کرنے کا عہد کریں گے ،امید ہےامن معاہدے کے دوران ہوئے وعدوں پر کاربند رہیں گے

طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ غیر ملکی افواج کے طیاروں کا طالبان کے علاقوں پر پرواز کرنا اشتعال انگیز تھا،امید ہے امریکی مذاکرات اور معاہدے کے دوران ہوئے وعدوں پر کاربند رہیں گے

دوسری جانب افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ آج کا دن افغانستان کے لیے تاریخی ہے امن کا دن ہے اور آہستہ آہستہ مشترکہ بہتر مستقبل کی طرف بڑھنا ہے،

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان افغانستان میں قیام امن کیلئے دوحہ میں آج تاریخی معاہدے پردستخط کرینگے ،جس کے نتیجے میں 19 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات بھی جلد شروع ہوجائیں گے ،معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ کے شیرٹن ہوٹل میں 2 بجے ہو گی ،جس میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرینگے

Leave a reply