باصلاحیت اداکارہ امر خان جن کی رواں برس فلم دم مستم بطور رائٹر ریلیز ہوئی. ان کی پہلی فلم بطور رائٹر کوئی خاص اچھا تاثر نہ چھوڑ سکی لیکن اداکارہ امر خان کی صلاحیتوں کا اعتراف ضرور کیا گیا. اداکارہ امر خان ہر معاملے پر کھل کر سوچ سمجھ کر بات کرتی ہیں. فلم دم مستم کے بعد وہ ایک بار پھر ٹی وی کا رخ کررہی ہیں. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بالی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ ایک بار کام کرنے کا موقع میسر آجائے . انہوں نے صرف پنکج کے ساتھ ہی نہیں بلکہ وہاج علی اور احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی لگے ہاتھ
زکر کر دیا. انہوں نے مجموعی طور پر اداکاروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سید جبران نہایت ہی نیچرل اداکار ہیں اور وہ کام میں اس طرح سے ڈوب جاتے ہیںکہ دیکھنے والے کو گمان ہوتا ہے کہ وہ اداکاری نہیں کررہے بلکہ یہ سب حقیقت ہے. اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے جب جب انہیں اچھا سکرپٹ ملے گا وہ ضرور کام کریں گی. یاد رہے کہ امر خان نے نیگیٹیو اور پازیٹیو دونوں طرح کے کردار کئے ہیں ان کے مداح ان کو ہر روپ میں سراہتے ہیں.