سینئر اداکارہ فریحہ جبیں اور ان کی بیٹی امر خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی ہے ، وہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری بیٹی امر خان کو لکھنے کی طرف واسع چوہدری لیکر آئے ، ایک دن انہوں نے امر خان کو فیس بک پر رابطہ کرکے کہا کہ تم بہت اچھا لکھتی ہو، لکھنا شروع کرو اس کے بعد امر خان نے اس بات کو سنجیدگی سے لیا اور لکھنا شروع کر دیا. لہذا میں امر خان کے رائٹر بننے کا سہرا واسع چوہدری کے سر رکھوں گی ، انہوں نے کہا کہ میں ان پڑھ ہوں مجھے بالکل بھی انگلش بولنی نہیں آتی تھی میری بڑی خواہش تھی کہ میری بیٹی پڑھے لکھے اور انگریزی بولے.
امر خان نہایت ہی لائق بچی تھی ہر کلاس میں اے گریڈ لیتی تھی، میرے لئے اس سے خوشی کی بات کیا ہو گی کہ میری بیٹی نے عزت کے ساتھ پڑھائی کی اس کے بعد اپنا نام بنانے کے تگ و دو کرنا شروع کی” آج امر جو بھی ہے اپنے دم پر ہے”. اس کی زمہ داریاں میں نے نبھائیں سنگل پیرنٹ تھی میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا.