ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا
امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون نے اٹھارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے،ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کا اطلاق 18جنوری سے ہوگا۔
باغی ٹی وی :کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اثرات سے واقف ہے لیکن "غیر یقینی معیشت” کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کمپنی کے مطابق عالمی وبا کے دوران کافی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔
ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
ایمازون کے سی ای او نے کمپنی ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارغ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مشکلات سے کمپنی اچھی طرح واقف ہے اور اس کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔
Our CEO Andy Jassy just shared a message to Amazon employees. https://t.co/cw5Dl6WY84
— Amazon News (@amazonnews) January 5, 2023
روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے سے متاثر ہوں گے ان کی مدد کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں، انہیں اچھا پیکج فراہم کریں گے جس میں خصوصی ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد اور دیگر کمپنی میں ملازمت کے حصول میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔
اس سے پہلے کمپنی نے نومبر میں دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا ستمبر کے آخر تک دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 1.54 ملین تھی، ان میں وہ ملازمین شامل نہیں ہیں جنہیں خصوصی موسم اور بالخصوص چھٹیوں کے سیزن کے دوران ملازمت پر رکھا جاتا ہے۔