واشنگٹن: مقبول ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر کے پروڈیوسر میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کوایمازون نے 8.45 ارب ڈالر میں خرید لیا۔
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اور اس کی گزشتہ 35 سال میں بنائی گئی 4 ہزار فلموں اور 7 ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے 8ارب ڈالر خرید رہا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔
ایمازون کمپنی کی جانب سے یہ دوسری بڑی خریداری ہے جبکہ سال 2017 میں ایمازون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور 14 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
So excited to share that MGM is now part of Prime Video and Amazon Studioshttps://t.co/M3eR5C0kjJ
— Amazon MGM Studios (@AmazonMGMStudio) March 17, 2022
ایمازون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوزکی خریداری کا مقصد نیٹ فلکس اورڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ارو نا ظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ ویڈیو اسٹریمنگ دیکھنے والو کی تعداد کتنی ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق 20 کروڑ ہوسکتی ہے۔
پرائم ویڈیو اور ایمیزون اسٹوڈیوز کے سینئر نائب صدر مائیک ہاپکنز نے کہا کہ وہ ایم جی ایم کی وسیع لائبریری کا استعمال کرے گا، جس میں ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں راکی، رابو کوپ، ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایمازون کو ماضی میں بنائی گئی ان فلموں اور شوز کی مدد سے دیگر فلمیں بنانے میں مدد ملے گی۔
ایم جی ایم کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرس بریارٹن نے کہا، "ہم ایم جی ایم اور اس کے مشہور برانڈز، افسانوی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز، اور پرائم ویڈیو فیملی میں شامل ہونے کے لیے اپنی ناقابل یقین ٹیم اور تخلیقی شراکت داروں کے لیے پرجوش ہیں۔” ایم جی ایم نے پچھلی صدی کی کچھ سب سے زیادہ معروف اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی تخلیق سے صارفین کو تفریح مہیا کی ہے اور اب بھی اپنے صارفین کو بہترین مواد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے-
یاد رہے کہ میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کا آغاز اپریل 1924 میں تھیٹر میگنیٹ مارکس لو نے کیا تھا۔ ایم جی ایم اسٹوڈیوز 1930 اور40 کی دہائی میں اپنے عروج کو پہنچا تھا۔ اسی عرصے کے دوران ایم جی ایم کے ساتھ ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کام کر رہی تھیں جن میں گریٹا گاربو، جان گلبرٹ اور نورما شیئر سمیت دیگر شامل ہیں۔