امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیرجماعت اسلامی کراچی وانچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے اسرائیلی غاصب افواج کی جانب سے غزہ میں میڈیا دفاتر پر میزائل حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کاغزہ میں الجزیرہ ایسوسی ایٹس پریس(AP)اور دیگر عالمی میڈیا چینلز و اخبارات و نیوز ایجنسیز کے دفاتر پر فضائی حملہ میڈیا کو بدترین مظالم کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنے سے روکنے کی بدترین کوشش اورکھلی دہشت گردی ہے،پاکستان سمیت تمام ممالک کوغزہ میں میڈیا دفاتر پراسرائیلی حملے کے خلاف راست اقدامات کرنے چاہیئے اور دوٹوک پیغام دینا چاہیئے کہ جنگوں میں بھی میڈیا کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمان شہادتیں، قربانیاں اور گرفتاریاں دے کر قبلہ? اول کی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں،ہمارا فرض ہے کہ ان کی ہر ممکن حمایت اور پشتیبانی کی جائے اور جو کام و ذمہ داری حکمرانوں کی ہے انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ فلسطین انبیائ کی سرزمین ہے اور اسرائیل کی ناجائز او رناپاک ریاست طاقت اور قوت کے زور پر قائم کی گئی ہے، 74سال سے مسلسل فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، انہیں بے دخل کیا جارہا ہے اور دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے اور اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کشمیریوں کی آبادی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین کے موجود ہ حالات کی سنگینی کا احساس کرنے کی ضرور ت ہے،حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، مسئلہ فلسطین کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتااور نہ اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کی اسرائیلی غاصب افواج کی جانب سے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت
Shares: