بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جسے کچھ دیر بعد ہی بحال بھی کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : بالی وڈ کی 44 سالہ امیشا پٹیل نے اپنے اکاؤنٹ کے ہیک اور بحال ہونے سے متعلق ویڈیو پوسٹ کے ذریعے بتایا-
امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ ویڈیو میں بتایا کہ ان کا اکاؤنٹ اتوار کو ہیک کرلیا گیا تھا جسے ریکارڈ ٹائم میں دوبارہ بحال کردیا گیا۔


اداکارہ نے اکاؤنٹ کی بحالی میں مدد کرنے پر حکام کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اس طرح کے سائبر حملوں سے محتاط رہنے کی اپیل بھی کی۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے اکاؤنٹ سے کوئی چیز پوسٹ یا ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہے۔








