امریکہ نے کویت سے فوجیں نکالنے کا اعلان کرکے بڑی جنگ کی بنیاد رکھ دی

کویت : امریکہ نے کویت سے فوجیں نکالنے کا اعلان کرکے بڑی جنگ کی بنیاد رکھ دی، اطلاعات کےمطابق ایران کے جوابی وار کے بعد امریکا نے کویت سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کردیا، امریکا تین روز میں کویت سے اپنی فوج نکال لے گا۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ نے بڑی جنگ کے تناظرمیں‌کی ہےتاکہ امریکہ فورسز جنگ کی صورت میں ایرانی میزائلوں کی زد سے محفوظ رہیں ،

تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے کویت سے فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کرلیا، فوج کے انخلا سے متعلق امریکی کمانڈر کا خط کویتی وزیر دفاع کو موصول ہوا، کویتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا تین روز میں کویت سے اپنی فوج نکال لے گا ،یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ امریکہ نے یہ فوجی واپس امریکہ نہیں بلکہ کسی دوسرے ملک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،کہاں بھیجے جارہےہیں یہ فی الحال سامنے نہیں آیا

ذرائع کے مطابق کیمپ عارف جان میں امریکی میرین کوسٹ گارڈ ،بحریہ ،فضائیہ کے اہلکار تعینات ہیں۔دوسری جانب اسپین نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں اپنے کچھ فوجیوں کو کویت منتقل کرے گا جبکہ فرانس کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود اپنےفوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

یاد رہے امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث نیٹو اور رکن ممالک کینیڈا، جرمنی‘ہنگری اور رومانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے فوجیوں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، فوجیوں کو ایرانی حملوں کے فوری بعد اردن اور کویت میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.