ایران کا کہنا ہے کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تو پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ سے رابطے کر رہا ہے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بھی امریکا نے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے رابطے کی کوشش کی-
انہوں نے کہا کہ تاہم ہم نے ان ذرائع پر واضح کردیا کہ پہلے امریکا کو ایران کے منجمد فنڈز جاری کرکے اپنی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔
امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی…
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےبتایا کہ ہمارے مطالبے کے جواب میں امریکا نے اپنے ثالثوں کو فوری طور پر فنڈز کی بحالی سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائے ہے کہ وہ پہلی بار منجمد فنڈز کی بحالی پر غور ضرور کریں گے۔
امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری جنرل مارک
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ عالمی قوتیں جوہری معاہدے میں امریکا کو واپس لانے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو ہم اپنے حق کے لیے جلد ویانا جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایران بینکنگ اور توانائی کے شعبوں پر عائد امریکی پابندیوں کے باعث غیر ملکی بینکوں میں تیل اور گیس کی برآمدات سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی اپنی رقوم اور اثاثے نہیں نکلوا سکتا۔
ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی…
دوسری جانب ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ویانا میں مذاکراتی عمل کے کئی ماہ سے تعطل اور یورپی ملکوں کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کے مطالبات کے جلو میں فرانس نے ایک بار پھر تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازع پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ایف لی ڈریان نے ہفتے کے روز کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لیے کھلا نہیں رکھا جا سکتا ایک انٹرویو میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ایرانی ڈی فیکٹو اقدامات ویانا میز پر واپسی کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔
ان کا خیال تھا کہ تہران کے ساتھ علاقائی سطح پر مذاکرات میں تہران کی میزائل سرگرمیاں شامل ہونی چاہئیں۔