واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع نے بیان دیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعات کا حل چاہتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ الجھنے کے چکر میں نہیں، امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سفارتی چینلز کے ذریعے ایرانیوں کے ساتھ تنازعات طے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم بحران پر قابو پا چکے ہیں تاہم حالات فطری شکل میں آگے بڑھ ہیں، کوشش ہے کہ ایرانی حکام مذاکرات اور مسائل کے حل پر راضی ہوجائیں۔ امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔