شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل ہونے کی مشقیں

0
31

واشنگٹن:شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ:امریکہ اورجنوبی کوریا کی دشمن کی تنصیبات میں داخل ہونے کی مشقیں،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج اور امریکہ کی اسپیشل فورسز کے خصوصی دستے نے دشمن کی تنصیبات میں داخل ہو کر مشترکہ مشق کی ہے جس میں کسی شخص ان تنصیبات سے نکالنے یا حراست میں لینے کی مشق کی گئی۔

مشق میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے کمانڈوز نے ایک عمارت میں کارروائی کی۔ عمارت پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو تحویل میں لیا گیا۔ جس کے ہاتھ پیچھے باندھے گئے اور اس کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر باہر لایا گیا۔ اس شخص کو دونوں ممالک کی افواج نے اس مقام سے منتقل بھی کیا۔اس مشق کو ‘کلوز کوارٹرز بیٹل ٹریننگ’ کا نام دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشق اس لیے ترتیب دی گئی تھی کہ کسی بھی مغوی شخص کو کس طرح سے رہا کروایا جائے گا جبکہ اتحادی فوج سہہ ماہی بنیاد پر ایسی مشقیں کرتی ہیں۔ یہ مشق جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر گنسان میں امریکہ کے فوجی اڈے میں ہوئی۔

جنوبی کوریا میں موجود امریکہ کی فوج کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ امریکی ڈیفنس ویژول انفارمیشن ڈسٹریبیوشن سروس نے اس مشق کی تصاویر جاری کی تھیں۔

Leave a reply