اسلام آباد:امریکہ کو بھی احساس ہوا ہے کہ عمران خان کو قوم کا احساس ہے ،امریکی سفیر کے اہم اعلان سے اپوزیشن پریشان،خوش کپتان،اطلاعات کےمطابق لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں اور کمزور طبقوں کی مدد کے لیے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں پاکستان کی معاونت کے لیے امریکا نے 50 لاکھ ڈالر امداد کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کا کورونا وبا میں غربت میں کمی کیلئےپاکستان کےساتھ اشتراک ہوا ہے، غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کیلئےتیارشدہ 336میٹرک ٹن خوراک پروگرام کااعلان کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ کمزور افراد کومعاشی نقصانات سےمحفوظ بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔
"Together we can stop the spread of this deadly disease to protect our loved ones & regain our prosperity and freedom," said U.S. #AmbJones, announcing more than $8 million in new U.S. govt contributions to fight #coronavirus in #Pakistan. Watch the video: https://t.co/QjB1ebJJUV pic.twitter.com/dRnVyjo0RU
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) April 17, 2020
امریکی سفیر جونز پال نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کی معاونت کیلئے50لاکھ ڈالرکی نئی امداد دیں گے جب کہ کورونا سے متعلق پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کےفنڈز دیے جائیں گے۔
اس سے قبل 17 اپریل کو ایک ٹوئٹ میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا 80 لاکھ ڈالر کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں امریکا پاکستان سے تعاون کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے خلاف پاکستانی اپوزیشن نے عوام کو گمراہ کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی اورطرح طرح کے الزامات بھی لگائے مگرعالمی اداروں اورامریکہ جیسے ملکوں کیطرف سے کپتان کے اس پروگرام پراعتماد کے اظہار کے بعد اپوزیشن کی ساری سازشیں دم توڑ گئی ہیں








