پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ پھراپنی دشمنی کااظہارکردیا
واشنگٹن : پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ پھراپنی دشمنی کااظہارکردیا ، اطلاعات کے مطابق امریکا نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کے مفاد میں نہیں۔
ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے
امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔
شہبازشریف غصے میں،دادا کےڈاکٹرسے پاپا کا علاج ،دماغ کی شریان 80 فیصد بند…
ایلس ویلز نے مزید کہا کہ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔
ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ،
دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میںمداخلت سے باز آنا چاہیے