پشاور:امریکہ نے افغان طالبان کی پھر منتیں کرنا شروع کردی ہیں. اطلاعات کے مطابق امریکی حکام افغان طالبان سے واپسی کا محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں . دوسری طرف افغان طالبان نے امریکہ پر واضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ یہ بھول جائے کہ وہ خود تو چلا چائے گا لیکن اس کی اتحادی افواج افغانستا ن میںرہیںگی،
ذرائع کے مطابق افغان طالبا ن نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ سب کو افغانستان سے جانا ہوگا ، امریکہ کے ساتھ اسی صورت میں ہی کوئی معاہدہ کارگر ہو سکتا ہے. دوسری طرف افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے 80 فیصد مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں تاہم اس میں امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم فریم پر اب بھی بحث ہونا باقی ہے۔
دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ڈان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہم 80 فیصد امور پر معاہدہ کرچکے ہیں اور باقی 20 فیصد میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اور ایک اور مسئلہ شامل ہے’۔
دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پراُمید ہیں کہ مذاکرات کے اس مرحلے میں معاہدہ کرلیں گے کیونکہ امریکا نے اس سے قبل بھی اس جانب اشارے دیے ہیں’۔