امریکہ باز نہ آیا تو مزید ڈرون گرا سکتے ہیں، ایرانی نیوی چیف کی دھمکی

0
66

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ باز نہ آیا تو وہ اس کے مزید ڈرون بھی گرائے گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے یہ یہ دھمکی اس وقت دی گئی ہے جب امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو گلف ممالک کے دورہ پر ہیں. ایران کے نیوی چیف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ہماری حدود کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ مزید ڈرون گرانے سے دریغ‌ نہیں‌ کرے گا.

سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا اور ہم یہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔

واضح‌ رہے کہ ایران نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے. ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکہ نے ایران پر نئی پابندیوں‌ کا بھی اعلان کر دیا ہے.

Leave a reply