واشنگٹن :امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس میں ایک سعودی کیڈٹ کے ذریعے کی گئی فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن نے ایک سو پچہتر سعودی کیڈٹوں کو جنگی طیارے اڑانے سے روک دیا ہے.ذرائع کے مطابق فوجی ٹریننگ حاصل کرنے میں مصروف175 سعودی طلبا پر امریکا میں جنگی تربیتی طیارے اڑانے پر پابندی کا اطلاق پیر سے ہوگیا ہے –
پارٹی فنڈنگ ن لیگ خود پھنس گئی ، ڈونرزکی تفصیلات نہ دے سکی
واضح رہے کہ سعودی کیڈٹ محمد سعیدالشمرانی نے جو جنگی طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کرنے کے لئے امریکہ گیا ہوا تھا گذشتہ جمعے کو ریاست فلوریڈا کی پنساکولا نیول بیس میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ ان دنوں 175 سعودی کیڈٹ اس وقت امریکہ میں جنگی طیارے اڑانے کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں –
شوارماکھانےسے262 افراد ہسپتال پہنچ گئے،ایمرجنسی نافذکردی گئی
یاد رہےکہ الشمرانی نے اس دہشت گردانہ اقدام سے قبل اپنے ٹویٹر پیج پر امریکی حکومت پر تنقید کی تھی – ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو تاوان ادا کرے –