
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
جبکہ کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 60 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور قیمت میں اضافے کے بعد امریکی ڈالر292 روپے 10 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 302 روپے کا ہوگیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
تاہم دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کارجحان ریکارڈ نوٹ کیا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھکر 48565 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ تاہم دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 222900 روپے ہوگئی۔
علاوہ ازیں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 191101 روپے ہوگئی، ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1903 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔