امریکا کے خطے میں کردار بارے ایران نےکیا کہہ دیا

0
34

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ نے امریکا کے خطے بارے ببان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نہیں جانتے شام کی سرزمین اور تیل شام کی ملکیت ہے :سپیکر ایرانی پارلیمان ایٹمی معاہدہ،دوسرے فریق ذمہ داریاں نبھائیں ایران وعدوں پر عمل کریگا:ایران کے کہا ہے کہ امریکا علاقے کا ماحول خراب کرنا چاہتا ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اپنے مذموم مقاصد کیلئے علاقے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے لاریجانی نے امریکی صدر کے شام کے تیل بارے بیان کی جانب اشارہ کرتے کہا کہ شائد ٹرمپ کو معلوم نہیں کہ شامی سرزمین اور تیل شامی حکومت اور عوام کی ملکیت ہے اور امریکاشام کی سرزمین پر جارحیت کے ذریعہ اس ملک کی تیل کی تنصیبات پر قبضہ نہیں کر سکتا۔علی لاریجانی نے کہا ٹرمپ کے بیان نے امریکی حکومت کے سامراجی، غیر انسانی رویے اور عوام دشمنی پر مبنی ذہنیت کو آشکارا کردیا ہے ۔
ایران سعودی عرب سے ایک چیز کا متقاضی ہے ، ایرا نی اسپیکر نے سعودی عرب کو پیغام بھیج دیا
اس سے قبل سعودی عرب ایران تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ‘وہ دیکھیں گے کہ ایران کی حکمت عملی کام کررہی ہے، ایران ایک مضبوط فوجی طاقت ہے اور جو ممالک ایران کے دوست نہیں ہیں انہیں عسکری تنازع کے بجائے مذکرات سود مند ہیں’۔علیلاریجانی نے کہا کہ ‘ہماری طرف سے پیشگی شرائط کے بغیر ریاض مذاکرات کی ٹیبل پر اپنی تجاویز کو بحث کے لیے پیش کرسکتا ہے’

Leave a reply