امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان
واشنگٹن: امریکا نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری جہازوں کو پکڑنے اور سفر سے روکنے کی کوششوں کے تناظر میں امریکہ اس علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے ’’ اے 10 ‘‘ لڑاکا طیارہ اڑا رہا ہے تاہم امریکہ نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں خطے میں ’’ ایف 16‘‘ طیاروں کا نیا بحری بیڑہ خلیج میں بھیجے گا یہ اقدام ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کی ایرانی کوششوں کے جواب میں کیا جارہا ہے۔
پینٹا گون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تیل کے بحری ٹینکرز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے جواب میں ایف 16 طیارے بھیجے جا رہے ہیں۔
سینئر امریکی فوجی اہلکار نے روس، ایران اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں ممالک امریکہ کو شام سے باہر دھکیلنا چاہتے ہیں فضا میں امریکہ کی موجودگی سے نگرانی کا موقع ملے گا کہ خطے میں کون سے بحری جہاز موجود ہیں اور وہ کیا لے کر جاتے ہیں اور ان کا مالک کون ہے جس سے امریکہ کو یہ بھی اندازہ ہو گا کہ کون سے بحری جہازوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا
سینئر امریکی عہددیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ کے لڑاکا طیارے ’’ اے 10‘‘ ڈیڑھ ہفتہ سے آبنائے ہرمز اور وسیع تر خلیجی علاقوں پر پرواز کر رہے ہیں۔ اس موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم اس ہفتے کے آخر میں ایف 16اڑانا شروع کر رہے ہیں۔
امریکی بحریہ کے مطابق ابھی گزشتہ ہفتے ہی ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب تیل کے دو ٹینکوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک پر گولیاں چلائی تھیں امریکی فوجی عہدیدار نے کہا کہ جیٹ طیاروں کو گولہ بارود سے لیس کیا گیا ہے۔ ان طیاروں میں لیزر گائیڈڈ بم بھی ہیں جو تیز کشتیوں کے خلاف جانے کے لیے کارآمد ہوں گے ’’ اے 10 ‘‘ طیارہ نے اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔ یہ مخصوص طیارہ اس ماحول میں کارگر ہے جہاں فضائی خطرات یا سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے خطرے سے متعلق کوئی تشویش نہ ہو۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش مخالف مشن کے دوران تین الگ الگ مرتبہ امریکی ڈرونز کو ہراساں کیا اور بعض صورتوں میں ان کے سامنے شعلے گرائے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے اعلیٰ فوجی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ روس کی بار بار خلاف ورزیاں خطے میں ایک اہم حفاظتی مسئلہ بن رہی ہیں۔ روس گزشتہ کئی مہینوں میں درجنوں بار ایسی خلاف ورزی کر چکا ہے۔