امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں دینےکا اعلان

0
86

امریکی صدر جو بائیڈن نے 80 کروڑڈالر کی اضافی حفاظتی امداد مہیا کرنے کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے –

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق صدربائیڈن نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کررہا ہےاس کے تحت ہم آج بے پایاں سلامتی اور انسانی امداد مہیا کررہے ہیں-

امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

امریکی صدر نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اورہفتوں میں مزید کام جاری رکھیں گے ہم پابندیوں کی سزا کے ذریعے صدر ولادیمیرپیوٹن کی معیشت کو کمزورکررہے ہیں، یہ پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف دہ ثابت ہوں گی انہوں نے کہا امریکا اوراقوام متحدہ جن اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وہ اب داؤ پرلگے ہوئے ہیں-


امریکی صدر نے مزید کہا یہ امداد آزادی کے لیے ہے یہ لوگوں کے اپنے مستقبل کا تعیّن کرنے کے حق کے بارے میں ہے یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یوکرین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فتح کبھی نہیں ہوگی، چاہے وہ میدان جنگ میں کوئی بھی پیش قدمی کرلیں۔


بائیڈن نے بتایا کہ یوکرین کو 800 طیارہ شکن نظام، 9000 اینٹی آرمرسسٹم، 7000 چھوٹے ہتھیار، دوکروڑ گولیاں،گولہ بارود اور ڈرون مہیا کئے جائیں گے-

روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

اس موقع پر وزیرخارجہ انٹونی بلنکن ،نائب وزیردفاع کیتھلین ہکس اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلے بھی موجود تھے-


دوسری جانب امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد کردیں ہیں امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور ایسے افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر امریکا کا الزام ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے روسی نیشنل گارڈ کے سربراہ، نائب وزیر دفاع اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سکیورٹی کونسل کے ایک رکن پر یہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اس کے علاوہ کئی دیگر افراد کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے متعدد روسی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا سامنا ہے کئی کاروباری اداروں نے روس میں اپنا بزنس بھی معطل کر دیا ہے۔

یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی…

Leave a reply