روس کا یوکرینی شہر کراماٹوسک میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ

مذکورہ پیکج پینٹاگون کے اسلحہ ڈپوؤں سے یوکرین کے لیے ہتھیاروں اور سازوسامان کا 41 واں انخلا ہوگا
ukraine

روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیا-

باغی ٹی وی :برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیاروس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق منگل کو روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے، جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے جبکہ عینی شاہدین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو مردہ حالت میں دیکھا جبکہ لوگوں کو چیختے اور مدد کو پکارتے بھی دیکھا ہے،دھماکے کے مرکز میں رہائشی عمارتیں بھی تھیں۔

یونان:دائیں بازو کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی،پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو نصف ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے منگل کے روز پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر مالیت کے اس پیکج میں یوکرین کی جوابی کارروائیوں میں مدد دینے اس کے عوام کی حفاظت کے لیے دفاعی نظام اور اس کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اضافی بکتر بند گاڑیاں، اینٹی آرمر سسٹم، اہم گولہ بارود اور دیگر سازوسامان شامل ہے تاکہ یوکرین کو روس کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کو پسپا کرنے میں مدد مل سکے۔

واشنگٹن یوکرین میں نصب پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس) کے لیے مزید گولہ بارود مہیا کرے گا۔اس کے علاوہ اضافی اسٹنگر طیارہ شکن نظام اور جیولن اینٹی آرمر سسٹم دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

فرانس:پولیس نے نوجوان کو گرلی مار کر ہلاک کر دیا

امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے نئے پیکج میں 30 بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں اور 25 اسٹرائیکر بکتر بند گاڑیاں شامل ہوں گی۔ہتھیاروں اور سازوسامان کی مکمل فہرست میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے اضافی گولہ بارود، اسٹنگر طیارہ شکن نظام، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس ،ایچ آئی ایم اے آر ایس) کے لیے اضافی گولہ بارود رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے گولہ بارود اور نظام، بارو دی سرنگیں صاف کرنے کا سامان شامل ہیں –

سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

علاوہ ازین پیکج میں 155ملی میٹر اور 105 ملی میٹر توپ خانے کے گولے، 30 بریڈلے انفنٹری لڑاکا گاڑیاں، 25 اسٹرائیکر بکتربند عملہ بردار گاڑیاں، ٹیوب لانچ، آپٹیکل ٹریکڈ، وائر گائیڈڈ (ٹی او ڈبلیو) میزائل، جیولن اینٹی آرمر سسٹم، اے ٹی -4 اینٹی آرمر سسٹم، اینٹی آرمر راکٹ، تیز رفتار اینٹی ریڈی ایشن میزائل (ایچ اے آر ایم)، ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والا فضائی گولہ بارود، چھوٹے ہتھیار اور ان کا گولہ بارود اور دستی بموں کے دوکروڑ 20 لاکھ سے زیادہ گولے، تھرمل امیجری سسٹم اور رات کو دیکھنے والے آلات (نائٹ ویژن ڈیوائسز)، گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت میں معاون ٹیسٹنگ نظام اور تشخیصی سامان، فاضل پرزہ جات، جنریٹرز، اورمیدان جنگ کا دیگر سامان شامل ہے-

موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

Comments are closed.