لاہور:امریکہ پرجنات کا سایہ : امریکہ کی آدھی آبادی جن بھوتوں پر یقین رکھتی ہےدنیا مانے یا نہ مانے امریکی تو مان چکے ہیں‌کہ ان پرجنات کا سایہ ہے،اطلاعات کےمطابق امریکہ کی آدھی عوام تو اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ جن اور بھوت صرف کہانیوں میں ہی نہیں پائے جاتے بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کا وجود موجود ہے۔تحقیق کے مطابق امریکہ کی 45 فیصد عوام جن، بھوت اور اسی قسم کی دوسری مافوق الفطرت اشیاء کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔

اس بات کا علم امریکہ میں ہونے والے سروے سے ہوا جس کی مطابق 22 فیصد امریکی عوام کا یہ ماننا ہے کہ بھوت پریت حقیقی زندگی میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ 24 فیصد کے مطابق جن بھوتوں کا وجود ممکنہ طور پر موجود ہے۔اس سروے کے اعداد و شمار کا حساب لگایا جائے تو جن بھوت پر یقین رکھنے والوں اور ممکنہ طورپربھوت پریت کی موجودگی کو تسلیم کرنے والوں کی تعداد ملا کر تقریباً 45 فیصد بنتی ہے جس کا مطلب امریکہ کی آدھی عوام جن بھوتوں کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق بھوتوں پر یقین رکھنے والوں میں 54 فیصد عوام امریکا کی سیاسی جماعت ریپبلیکن کے حمایتی ہیں جب کہ 37 فیصد عوام امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس کے حمایتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق 13 فیصد امریکی عوام خون چوسنے والی مخلوقات ’ویمپائرز‘کے دنیا میں موجود ہونے پر یقین ہے۔

Shares: