امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی
امریکہ نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دے دی-
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی منظوری کے بعد فائزر دنیا میں مکمل منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین بن گئی ہےامریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای) نے کہا ہے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی دو خوراک کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔
ایف ڈی ای نے کہا ہے کہ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو کورونا ویکسین کے بارے میں شکوک و شہبات کا شکار ہے فائزر ویکسین کی مکمل منظوری سے لوگوں میں اس کی ویکسینیشن کے حوالے سے حوصلہ افزائی ہوسکے گی۔
ایف ڈی ای نے بتایا کہ فائزر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے کلینیکل ٹرائل میں شامل 44 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرایا تھا، جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دی گئی ہے ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ فائزر کی تیار کردہ ویکسین بیماری کی روک تھام میں 91 فیصد تک مؤثر ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فائزر ویکسین کو دسمبر 2020 دنیا میں سب سے پہلے ہنگامی طور پر استعمال کی منطوری دی گئی تھی۔