امریکہ کی وسطی ریاستوں میں پولنگ ختم،ووٹنگ کی گنتی شروع

0
40

امریکہ کی وسطی ریاستوں میں بھی پولنگ ختم ، مغربی ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہے-

باغی ٹی وی : امریکا میں وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں، مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا وزیرِاعظم رشی سونک کو بچوں کے اہم مسئلے پرخصوصی خط

امریکی ریاست پینسلوینیا، اوہایو، نیو یارک، نیو جرسی، ٹیکساس، مشی گن، اور ریاست مین سمیت مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

جارجیا، ورجینیا، فلوریڈا، ساؤتھ کیرولائنا، اور ورماؤنٹ سمیت نیو ہیمپشائر کے کچھ علاقوں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پروجیکشن کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو 78اور ڈیموکریٹس کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے ،پروجیکشنسینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 37 جبکہ ری پبلکن کو 36 نشستوں پر برتری ہے-

ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو 78اور ڈیموکریٹس کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو 86اور ڈیموکریٹس کو 35 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 37 جبکہ ری پبلکن کو 36 نشستوں پر برتری ہے-

بھارت: دنیا کے امیر ترین مندرکے کتنی دولت؟ ٹرسٹ نے 100 سال بعد اثاثے ظاہر کر دیئے

سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 38 جبکہ ری پبلکن کو 38 نشستوں پر برتریہے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو 112اور ڈیموکریٹس کو 65 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو 127اور ڈیموکریٹس کو 72 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی-

واضح رہے کہ متحدہ ریاست ہائے امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 سمیت سینیٹ کی 35 نشستوں، 36 ریاستوں کے گورنروں، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کا انتخاب ہو رہا ہے کئی ریاستوں میں مسلم اور پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزما رہے ہیں ڈیموکریٹس جیتے یا ریپبلکن اہم ترین امور پرقانون سازی بھی متاثرہوگی، امیگریشن، جرائم، اسقاط حمل، تعلیم، صحت ہر اشو بیلٹ پر آ گیا۔

کانگریس میں طاقت کا توازن ری پبلکنز کے پلڑے میں آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہو گی، صدربائیڈن بیک فُٹ پر چلے جائیں گے، ڈیموکریٹس کیلئے صدارتی الیکشن بھی مصیبت بننے کاخدشہ ہے امریکا کے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ میں ایوان نمائندگان میں ابھی ڈیموکریٹس کی 220 اور ری پبلکنز کی 212 نشستیں ہیں جبکہ 3 نشستیں خالی ہیں۔

نیوزی لینڈ:51 نمازیوں کوشہید کرنے والے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل

دوسری جانب سینیٹ میں ری پبلکنز کے 50 اور ڈیموکریٹس کے 48 سینیٹرز ہیں، 2 آزاد سینیٹرز کی حمایت ڈیموکریٹس کو حاصل ہے، نیویارک، پنسلوانیا سمیت دس بڑی امریکی ریاستوں میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کیلئے چار کروڑ امریکی شہری پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں، ابتدائی اندازوں کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری کا امکان زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں امریکی سینیٹ میں پہلی بارمسلمان رکن منتخب کا امکان روشن ہو گیا ہے، پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کے ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہونے کا امکان پیدا ہو گئے ہیں۔

کھاریاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آصف محمود کا کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں ری پبلکن رکن کانگریس یونگ کم سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے کنیٹی کٹ میں پاکستانی امریکن ڈاکٹر سعود انور کے تیسری بار ریاستی سینیٹ کا رکن بننے کا امکان ہے۔

ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا

ٹیکساس کی اسمبلی میں ڈاکٹر سلیمان لالانی، سلمان بھوجانی بھی الیکش لڑ رہے ہیں جبکہ ٹیکساس ہی سے سہراب گیلانی بھی ایوان کا رکن بننے کے امیدوار ہیں،کیلی فورنیا سے علی سجاد تاج تیسری بار مئیر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ صبینہ ظفر اور فرح خان ایک بارپھر کونسل کا رکن بننے کی امیدوارہیں۔

ترک امریکن ڈاکٹر مہمت عوز ریاست پنسلوینیا سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ صومالیہ کی 26 برس کی منا عبدی ریاست مین (Maine) کے ڈسٹرکٹ 95 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں-

امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 36 لاکھ ہے جو کہ مجموعی آبادی کا محض ایک اعشاریہ ایک فیصد بنتی ہے جبکہ امریکا میں مسلم ووٹروں کی تعداد صرف 12 لاکھ ہے۔

Leave a reply