امریکا کو پھر یاد آیا کہ بشار الاسد شام میں کیا کرتا رہا

0
34

امریکا کو پھر یاد آیا کہ بشار الاسد شام میں کیا کرتا رہا

تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی۔یہ بات بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جاری ایک بیان میں کہی گئی۔

بیان کے مطابق "کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور زخمی حالتوں کا سبب بن رہا ہے”۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے … اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درامد پر زور دیتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکا کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (OPCW) کو سپورٹ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد رجیم 2011 سے اپنی عوام کے خلاف مہلک ، کیمیکل اور ممنوعہ ہتھیار بے دری اور ظالمانہ انداز سے استعمال کرتا آیا ہے. جس وجہ سے شام کلی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہاں کے عوام جو بشار کے مخالف تھے یا تو مار دیے گئے ہیں یا وہ دیگر ہمسایہ ممالک میں ہجرت اور پناہ لینے پر مجبور ہیں.

شام: حلب میں مختلف مقامات پر بمباری، 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہرطرف آہ وبکا

Leave a reply