امریکہ لبنان کی امداد کیوں روکنے جا رہا

0
34

امریکہ لبنان کی امداد کیوں روکنے جا رہا

لبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ دینے کے چند روز بعد امریکی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ لبنان کو دی جانے والی فوجی امداد روکنے جاری ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بیروت کو ہرسال امریکا کی طرف سے فوجی شعبے میں 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دی جاتی ہے۔

امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

ادھرلبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ایران کی طرف سے حمایت یافتہ سمجھا جاتا ہے. حزب اللہ پر اسرائیل پر حملے کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی شام میں‌اسی فوجوں کی مدد کرنے کا الزام بھی ہے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔سعد الحریری کے استعفے کے پیچھے حزب اللہ اس جیسی ملیشیا اور اس کے حمایتی کا ہاتھ ہونے کا الزام ہے ، امریکا اور اس کے اتحادی اس کو ایرانی اور حزب اللہ کی سازش سمجھتے ہیں.

Leave a reply