شمالی وزیرستان کے ایک نوجوان کامران خان نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے امریکا میں "کری ایٹو ایوارڈ 2023” میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کےکامران احمد نے پاکستان کے لیے ایک بڑا معرکہ سرکرلیا ، کامران خان نے امریکا میں ایم ایس آئی کے تخلیق کار ایوارڈ 2023 میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

عالمی مقابلہ جیتنے پر کامران کوپاک فوج کی طرف سےبہت سراہاگیا اور کامران خان کو اعزاز کے لیے میران شاہ ڈویژن ہیڈکوارٹر مدعو کیا گیا،ٹو ڈی انیمیشن ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کامران کو مشکلات درپیش تھی، تو پاک فوج نے کامران کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپ ٹاپ مہیا کیا۔

جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

کامران خان نے یادگار شہداء پرکھڑے ہو کراپنی کامیابی شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ہی شمالی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے جولوگ کہتے ہیں شمالی وزیرستان میں امن نہیں ہے، تو میں نے امن کی بدولت یہ ہنر سیکھا ہے، کامران خان شمالی وزیرستان کے لوگوں کیلئےایک مثال ہےاور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

Shares: