امریکا میں منکی پاکس وائرس بے قابو ،حکومت کا ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

0
52

امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کیسز کی تعداد 7 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں بائیڈن انتظامیہ نے بیماری کے سبب ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اطلاق سے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے ہنگامی امداد جاری کی جاسکے گی ۔

سعودی عرب میں بھی منکی پاکس کے کیسز سامنے آگئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منکی پا کس کے بڑھتے کیسسزکے باعث گورنر کیلیفورنیا نےایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا کیلیفورنیا ، نیویارک اور الینوائے کے بعد تیسری ریاست ہے جس نے منکی پوکس کے خطرے کے پیش نظر ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کیا ۔

منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی،پہلا کیس رپورٹ

گورنرکیلیفورنیا کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا حکومت تمام سطحوں پر فوری طور پر منکی پوکس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ خطرے والے افراد ویکسین، علاج اور ہماری توجہ کا مرکز رہیں تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکےعالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے-

واضح رہے کہ افریقا میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہےاس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحد پار پھیلی ہے تاہم یورپ، شمالی امریکا اوردیگر جگہوں پر منکی پاکس کا وائرس ان لوگوں میں بھی پھیل رہا ہے جن کا جانوروں سے کوئی تعلق نہیں یا جنھوں نے حال ہی میں افریقا کا سفر بھی نہیں کیا ہے۔

منکی پاکس کا پھیلاؤ:کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ

Leave a reply