امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے فریب ، زمینی حقائق کی نفی کرتے ہیں ۔مزدور چوراہوں پر بیٹھے ہیں اور لنگر خانوں کے باہر لمبی قطاریں جوں کی توں ہیں

وزیراعظم معیشت میں بہتری کے دعوﺅں کے لیے جن اعدادو شمار کا سہارا لے رہے ہیں ، وہ سراسر دھوکہ پر مبنی ہیں۔ پچھلے چار ماہ میں ملکی برآمدات میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا ۔ حالات بہتر ہیں تو آئی ایم ایف کے چوراہے پر سجدہ ریزہونے کی کیا ضرورت ہے ۔معیشت بہتر ہوئی ہے تو مہنگائی کم کیوں نہیں ہو رہی۔

پاکستان کو سودی معیشت یا اسلامی نظام میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جب تک سودی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاتا ، ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کا خواب خواب ہی رہے گا ۔

حکومت اسلامی نظام معیشت لانے کے لیے بتدریج ریفارمز کرے ، جماعت اسلامی اس کا ساتھ دے گی ۔ اسلامی ممالک نے ابھی تک فرانس کی جانب سے شعائر اسلام اور حضور کی توہین کے معاملے پر کوئی واضح موقف نہیں دیا ۔ فوری طور پر او ائی سی کااجلاس بلایا جائے اور مذاہب کے احترام کے لیے واضح لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ امریکہ میں ٹرمپ رہے یا جوبائیڈن آئے ، پاکستا ن کے لیے کچھ بدلنے والا نہیں ۔

Comments are closed.