امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں‌ لگا دیں، تازہ پابندیوں‌ میں ایرانی سپریم لیڈر کو ٹارگٹ‌ کیا گیا ہے

0
36

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر نئی امریکی پابندیاں‌ لگا دی ہیں. ان پابندیوں کا اعلان ایران کی طرف سے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد کیا گیا ہے.


باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امریکہ کی طرف سے تازہ پابندیوں‌ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ٹارگٹ‌ کیا گیا ہے. میڈیا رپورٹس میں‌ ابھی امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے نئی پابندیاں‌ لگائے جانے کی اطلاع دی گئی ہے، اس حوالہ سے مزید تفصیلات بعد میں‌ جاری کی جائیں‌ گی.


واضح‌ رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل اتوار کو کہا تھا کہ وہ آج پیر کے روز سے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کے لیے تیار ہیں جو ایران کی معیشت کو سہارا دے سکے۔
امریکی صدر کا یہ موقف اتوار کی شام NBC ٹی وی چینل کے پروگرام "میٹ دی پریس” میں گفتگو کے دوران سامنے آیا تھا . اسی طرح‌ ٹرمپ نے ہفتے کے روز بھی اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "ہم پیر کے روز ایران پر سخت اضافی پابندیاں عائد کریں گے اور یہ کہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنا ممکن نہیں ہے.

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ایران کی خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ پابندیاں تمام نوعیت کی پابندیوں کے سائے میں محض ایک پروپیگنڈا ہے۔ اب مزید کوئی پابندی باقی نہیں رہی۔

ٹرمپ کی طرف سے تازہ پابندیوں‌ کی خبروں‌ پر ابھی ایران کا ردعمل سامنے نہیں‌ آیا ہے.

Leave a reply