معاون خصوصی تابش گوہرنے امریکی نائب سفیر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی توانائی شعبے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے.
تابش گوہرنے کہا ہے کہ کلین و گرین توانائی کی پیداوارحکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت توانائی مارکیٹ کو متنوع و وسیع بنا رہی ہے،
گیس سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے گیس سٹوریج پر کام کیا جا رہا ہے.
امریکی نائب سفیرنے کہا کہ امریکہ پاکستان کیساتھ جی ٹو جی کی بنیاد پرتوانائی کے شعبے میں تعاون کا خواہشمند ہے، توانائی کے شعبے میں شراکت داری کیلئے ترجیحات جلد واضح کی جائے گی.








