قانون نے امریکہ کو بھی حافظ محمد سعید کی حمایت پر مجبور کردیا

امریکی حکام اليس جی ويلز نے بھارت کو جواب دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی حافظ محمد سعید کو ذاتی اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دینا قانونی عمل ہے.

کرفیو کے باوجود کشمیری پاکستان اور عمران خاں کے حق میں نعرے لگاتے رہے

تفصیلات کے مطابق اليس جی ويلز نے بھارت کو حافظ محمد سعید کے اکاؤنٹس سے متعلق معاملے پر جواب دیدیا. بھارت نے امریکہ سے سوال کیا تھا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے حافظ محمد سعید کو اکاؤنٹس تک رسائی دینے کے فیصلے کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ تاہم اب امریکی حکام اليس جی ويلز نے بھارت کو جواب دیا ہے کہ حافظ محمد سعید کو ذاتی اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دینا قانونی عمل ہے. اليس جی ويلز نے کہا کہ یہ مثبت قدم ہے اور بالکل قانونی عمل ہے.

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے حالیہ فیصلے میں حافظ محمد سعید کو ان کے ذاتی اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دیدی ہے. دوسری جانب حافظ محمد سعید ابھی بھی قید ہیں انہیں اسی سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا.

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، 3 زخمی

Comments are closed.