امریکہ: تین ریاستوں میں ہوئے حملوں میں 30افراد ہلاک، 5روزہ سوگ کا اعلان
امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس، اوہائیو اور الینوئے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 5روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو میں وال مرٹ سپرسٹور پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 20 افراد مارے گئے جبکہ 26 زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے تیرہ گھنٹے بعد ریاست اوہائیو کے شہر ڈائیٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ اس حملہ میں 27 امریکیوں کے زخمی ہوئے ۔ ریاست الینوئے میں ایک شخص کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیج سے جاری بیان میں ان سانحوں میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں تمام وفاقی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کے احکامات جاری کئے۔۔ وائٹ ہاوس کے پرچم آج سے 8 اگست بروز جمعرات تک سرنگوں رہیں گے۔