سفارتی کوششیں رنگ لےآئیں امریکہ نےپاکستان کیلئےفوجی ٹریننگ دوبارہ سےشروع کرنےکااعلان کردیا

0
30

واشنگٹن:سفارتی کوششیں رنگ لےآئیں امریکہ نےپاکستان کیلئےفوجی ٹریننگ دوبارہ سےشروع کرنےکااعلان کردیا،واشنگٹن سےاطلاعات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے قریباً دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اورامریکہ اورپاکستان کےدہائیوں پرمشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے تقریبا 2 بلین ڈالر امریکی سیکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔

جنوری 2018 میں پاکستان کے لیے امریکی سیکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوؤں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

Leave a reply