امریکی اداکارہ کی پراسرار موت
امریکی داکارہ الیکس اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں
فوکس نیوز‘ کے مطابق ایم ٹی وی کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو سیریز ’آر یو دی ون‘ میں شریک ہونے والی اداکارہ 23 سالہ الیکس ایڈی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں
رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی موت کن وجوہات کی بنا پر ہوئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کو پڑوسیوں نے دل کے عارضے سے لڑکی کی موت کی اطلاع دی تھی
رپورٹ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کی پراسرار موت کی تفتیش شروع کردی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ الیکس ایڈی کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی
الیکس ایڈی نے گزشتہ برس اکتوبر میں منگنی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم منگنی کے فوری بعد انہوں نے اپنے منگیتر کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی ہے تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار رکھی اور کوئی وضاحت نہیں کی تھی
لیکس ایڈی کی اچانک موت پر ایم ٹی وی انتظامیہ سمیت ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک پرسکون اور بہترین اداکارہ قرار دیا